المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6651
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ قِسْطٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رُبَّمَا رُحْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى ، فَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بسا اوقات میں نبی ﷺ کے ہمراہ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن (نماز کے لیے) نکلا، تو آپ ﷺ عید کی نماز سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے اور نہ ہی اس کے بعد۔“