المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا أَبُو يُوسُفَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ ، وَلَيْسَ عَلَى مَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ ، وَلَيْسَ عَلَى مَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ إِلَّا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عمرو )ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”پانچ وسق سے کم (غلّے یا پھل) میں صدقہ (زکوٰۃ) نہیں ہے، پانچ سے کم اونٹوں میں صدقہ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں صدقہ نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن حبان رحمہ اللہ سے صرف معمر بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (عمر بن یحییٰ) درج ہے، جبکہ درست نام ”عمرو“ ہے۔