المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو يُوسُفَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فَوَحَّشَ بِهِ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ أَصْحَابِهِ ، ثُمَّ قَالَ : I " لَا أَلْبَسُ أَبَدًا I " ، فَوَحَّشَ النَّاسُ بِخَوَاتِيمِهِمْ ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، كَانَ يَخْتِمُ بِهِ الصُّحُفَ ، حَتَّى وَقَعَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ ، فَهَلَكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا زَيْدُ بْنُ حَبَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس سونے کی ایک انگوٹھی تھی، پھر آپ ﷺ نے اسے اپنے صحابہ کے درمیان پھینک دیا اور فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“، چنانچہ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ پھر آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، جس سے آپ ﷺ سرکاری خطوط پر مہر لگایا کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ بئرِ اریس میں گر کر گم ہوگئی۔“
اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے صرف زید بن حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں معمر بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔