المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6639
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ بَزِيعِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَفَرُ الْمَرْأَةِ مَعَ خَادِمِهَا ضَيْعَةٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا بَزِيعُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورت کا اپنے خادم کے ساتھ سفر کرنا (حفاظت و عصمت کے لیے) ضیاع اور بربادی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع سے اس حدیث کو بزیع بن عبد الرحمن کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“