المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثَنَا أَبُو تَوْبَةَ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرَّحِمُ شِجْنَةٌ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ ، وَلَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِئِ ، وَلَكِنَّ الْوَاصِلَ مَنْ إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو تَوْبَةَ I " .
وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو .
سیدنا ابوالطفیل رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رحمی رشتہ عرشِ الٰہی سے لٹکی ہوئی ایک شاخ ہے، اور صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو برابری کی بنیاد پر صلہ کرے (یعنی احسان کا بدلہ احسان سے دے)، بلکہ حقیقت میں صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑ لیا جائے تو وہ اسے جوڑ دے۔“
اس حدیث کو فطر بن خلیفہ سے، انہوں نے ابوالطفیل سے صرف عیسیٰ بن یونس نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابو توبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
نیز اسے امام ثوری رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ دیگر نے فطر سے، انہوں نے مجاہد رحمہ اللہ سے، اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔