المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ .
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ زَنَى ، فَسَأَلَهُ ؟ فَاعْتَرَفَ . فَأَمَرَ بِهِ ، فَجُرِّدَ ، فَإِذَا هُوَ حَمْشُ الْخَلْقِ ، مُقْعَدٌ ، فَقَالَ : مَا يُبْقِي الضَّرْبُ مِنْ هَذَا شَيْئًا ؟ فَدَعَا بِأُثْكُولٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ ، فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک ایسا شخص لایا گیا جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ آپ ﷺ نے اس سے (جرم کے متعلق) دریافت فرمایا تو اس نے اعتراف کر لیا، چنانچہ آپ ﷺ نے اس کے متعلق (سزا کا) حکم دیا، پھر جب اسے (سزا کے لیے) برہنہ کیا گیا تو دیکھا گیا کہ وہ نہایت ہی نحیف الجثہ اور معذور ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(کوڑوں کی) ضرب تو اس میں سے کچھ بھی باقی نہیں چھوڑے گی؟“ پھر آپ ﷺ نے کھجور کا ایک ایسا خوشہ منگوایا جس میں سو شاخیں لگی ہوئی تھیں اور اسے (بطورِ سزا) ایک ہی ضرب ماری۔
اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے عبید اللہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔