المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ ؟ قَالَ : I " الْمَاءُ وَالْمِلْحُ وَالنَّارُ I " قَالَتْ : هَذَا الْمَاءُ قَدْ عَرَفْنَاهُ ، فَمَا بَالُ الْمِلْحِ وَالنَّارِ ؟ فَقَالَ : I " مَنْ أَعْطَى مِلْحًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا طَيَّبَ ذَلِكَ الْمِلْحُ ، وَمَنْ أَعْطَى نَارًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا أَنْضَجَتْ تِلْكَ النَّارُ ، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَ رَقَبَةً ، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ لَا يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَحْيَاهُ .
I " لَمْ يُسْنِدْ زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس کا (ضرورت مند سے) روکنا حلال نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی، نمک اور آگ۔“ انہوں نے عرض کی: ”یہ پانی (کی ضرورت) تو ہم جان گئے، مگر نمک اور آگ کا کیا معاملہ ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے نمک دیا، گویا اس نے اس تمام (کھانے) کا صدقہ کیا جسے اس نمک نے خوش ذائقہ بنایا، اور جس نے آگ دی، گویا اس نے اس تمام (چیز) کا صدقہ کیا جسے اس آگ نے پکایا، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی عام پایا جاتا ہو تو گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی میسر نہ ہو تو گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔“
زہیر بن مرزوق رحمہ اللہ نے اس کے علاوہ کوئی مسند روایت بیان نہیں کی، اور علی بن غراب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔