المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ ثُمَيْرٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ الْعُمْرَةُ وَاجِبَةٌ فَرِيضَتُهَا كَفَرِيضَةِ الْحَجِّ ؟ قَالَ : I " لَا ، وَإِنْ تَعْتَمِرْ خَيْرٌ لَكَ I " .
I " عُبَيْدُ اللهِ الَّذِي رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ هَذَا الْحَدِيثَ ، هُوَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ I " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا عمرہ اسی طرح واجب ہے اور اس کی فرضیت حج کی فرضیت جیسی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اور اگر تم عمرہ کر لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبید اللہ جن سے یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ عبید اللہ بن ابی جعفر رحمہ اللہ ہیں؛ ابو زبیر رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عبید اللہ بن ابی جعفر رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہے جس میں یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ حجاج بن ارطاۃ رحمہ اللہ کی روایت سے مشہور طریق محمد بن منکدر رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔“