المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6553
وَبِهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ . فَقَالَ بَعْضُهُمْ : وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " وَلَا أَنَا ، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ بِرَحْمَتِهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ I " .
ترجمہ
ابو بردہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے اس کا عمل جنت میں داخل کر دے۔“ اس پر بعض صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ کو بھی نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے یہ دونوں احادیث صرف اشعث بن سوار نے روایت کی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں فضل بن علاء منفرد ہیں۔“