المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6536
وَبِهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا عَدْوَى ، وَلَا طِيَرَةَ ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ إِلَّا مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهَا ابْنُ وَهْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چھوت چھات (بیماری کا اڑ کر لگنا) کی کوئی حقیقت نہیں، اور نہ ہی بدشگونی کی کوئی اصل ہے، اور نظرِ بد کا لگنا برحق ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو علی بن رباح رحمہ اللہ سے صرف معروف بن سوید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابنِ وہب رحمہ اللہ ان کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“