المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُعْرَضُ أَهْلُ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صُفُوفًا ، فَيَمُرُّ بِهِمُ الْمُؤْمِنُونَ ، فَيَرَى الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ الرَّجُلَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَرَفَهُ فِي دَارِ الدُّنْيَا ، فَيَقُولُ : يَا فُلَانُ ، أَمَا تَذْكُرُ يَوْمَ اسْتَعَنْتَ بِي فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا ؟ وَيَقُولُ لَهُ : أَمَا تَذْكُرُ يَوْمَ أَعْطَيْتُكَ كَذَا وَكَذَا ؟ فَيَذْكُرُ ذَلِكَ الْمُؤْمِنُ فَيَشْفَعُ لَهُ إِلَى رَبِّهِ فَيُشَفَّعُ فِيهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن جہنمیوں کو صفوں میں پیش کیا جائے گا، پھر ان کے پاس سے اہل ایمان گزریں گے، تو جہنمیوں میں سے کوئی شخص کسی ایسے مومن کو دیکھے گا جسے وہ دنیا میں پہچانتا ہوگا، چنانچہ وہ کہے گا: اے فلاں! کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب تم نے فلاں فلاں حاجت میں مجھ سے مدد مانگی تھی؟ اور وہ اس سے کہے گا: کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب میں نے تمہیں فلاں فلاں چیز دی تھی؟ تو وہ مومن اسے یاد کر لے گا اور اپنے رب کے حضور اس کے لیے سفارش کرے گا، پس اس کے حق میں اس کی سفارش قبول کر لی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اعمش رحمہ اللہ سے صرف یوسف بن خالد سمتی نے روایت کیا ہے۔“