المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَسْلَمَ الصَّدَفِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُنْكَدِرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مُحَمَّدٍ الشَّامِيَّ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَمُوتُ مِنْهُمْ مَيِّتٌ فَيَتَصَدَّقُونَ عَنْهُ بَعْدَ مَوْتِهِ ، إِلَّا أَهْدَاهَا إِلَيْهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَى طَبَقٍ مِنْ نُورٍ ، ثُمَّ يَقِفُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ ، فَيَقُولُ : يَا صَاحِبَ الْقَبْرِ الْعَمِيقِ ، هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَاهَا إِلَيْكَ أَهْلُكَ فَاقْبَلْهَا ، فَيَدْخُلُ عَلَيْهِ ، فَيَفْرَحُ بِهَا وَيَسْتَبْشِرُ ، وَيَحْزَنُ جِيرَانُهُ الَّذِينَ لَا يُهْدَى إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I " .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی گھرانہ ایسا نہیں جس کا کوئی فرد فوت ہو جائے اور وہ اس کی وفات کے بعد اس کی طرف سے صدقہ کریں، مگر جبرائیل علیہ السلام اسے نور کے ایک تھال میں رکھ کر اس (میت) کی طرف بطورِ ہدیہ لاتے ہیں، پھر وہ قبر کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں: ’اے گہری قبر کے مکین! یہ وہ تحفہ ہے جو تمہارے گھر والوں نے تمہاری طرف بھیجا ہے، پس اسے قبول کر لو۔‘ چنانچہ وہ تحفہ اس کے پاس پہنچ جاتا ہے جس سے وہ نہایت خوش اور نہال ہوتا ہے، جب کہ اس کے وہ پڑوسی غمگین ہوتے ہیں جنہیں کسی چیز کا ہدیہ نہیں بھیجا گیا ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں۔“