المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ عَبْدُ الْأَوَّلِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُعَلِّمُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي وَاهِبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَعَافِرِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ عَمِّهِ الْعَبَّاسِ ، ثُمَّ قَالَ : يَا عَبَّاسُ إِنَّهُ لَا يَكُونُ نُبُوَّةٌ إِلَّا كَانَتْ بَعْدَهَا خِلَافَةٌ ، وَسَيَلِي مِنْ وَلَدِكَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ سَبْعَةَ عَشَرَ ، مِنْهُمُ السَّفَّاحُ ، وَمِنْهُمُ الْمَنْصُورُ ، وَمِنْهُمُ الْمَهْدِيُّ ، وَلَيْسَ بِمَهْدِيٍّ ، وَمِنْهُمُ الْجَمُوحُ ، وَمِنْهُمُ الْعَاقِبُ ، وَمِنْهُمُ الْوَاهِنُ مِنْ وَلَدِكَ ، وَوَيْلٌ لِأُمَّتِي مِنْهُ ، كَيْفَ يَعْقِرُهَا وَيُهْلِكُهَا ، وَيَذْهَبُ بِأَمْوَالِهَا هُوَ وَأَتْبَاعُهُ عَلَى غَيْرِ دِينِ الْإِسْلَامِ ، فَإِذَا بُويِعَ لِصَبِيِّهِ فَعِنْدَ الثَّامِنِ عَشَرَ انْقِطَاعُ دَوْلَتِهِمْ وَخُرُوجُ أَهْلِ الْغَرْبِ مِنْ بُيُوتِهِمْ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ I " .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عباس! یقیناً کوئی ایسی نبوت نہیں گزری جس کے بعد خلافت نہ آئی ہو، اور عنقریب آخری زمانے میں آپ کی اولاد میں سے سترہ افراد حکمران بنیں گے، جن میں سفاح، منصور اور مہدی ہوں گے—اور وہ (موعود) مہدی نہیں ہوں گے—نیز ان میں جموح، عاقب اور آپ ہی کی نسل سے واہن بھی ہوں گے۔ میری امت کے لیے اس (واہن) کی وجہ سے بربادی ہے، وہ کس طرح امت کو لہو لہان اور ہلاک کرے گا اور وہ اور اس کے پیروکار دینِ اسلام کے علاوہ کسی اور طریقے پر چلتے ہوئے لوگوں کے مال و دولت ضائع کر دیں گے۔ پھر جب اس کے کم عمر بیٹے کی بیعت کر لی جائے گی تو اٹھارہویں حکمران کے وقت ان کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا اور اہل مغرب اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“