المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6456
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ الْمُرَادِيُّ ، ثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ الزُّرَقِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَنْبَسَةَ الْمَدِينِيُّ السَّعْدِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ جَارِهِ ، فَنَظَرَ إِلَى عَوْرَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ ، أَوْ شَعَرِ امْرَأَةٍ ، أَوْ شَيْءٍ مِنْ جَسَدِهَا ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يُدْخِلَهُ النَّارَ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ الْمُرَادِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے پڑوسی کے گھر میں جھانکے، پھر اپنے مسلمان بھائی کے ستر، یا کسی عورت کے بالوں، یا اس کے جسم کے کسی حصے کو دیکھ لے، تو اللہ پر یہ حق ہے کہ اسے آگ میں داخل کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن عمرو بن سلمہ مرادی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“