المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6445
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْكُثُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ مَا بَدَا لَهُ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ يُهِلُّ حِينَ تَسْتَوِي بِهِ رَاحِلَتُهُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ذوالحلیفہ میں حسبِ منشا قیام فرماتے، پھر جب آپ ﷺ احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو مسجد میں نماز ادا کرتے، پھر اس وقت بلند آواز سے تلبیہ پکارتے جب آپ ﷺ کی سواری آپ ﷺ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف بشر بن بکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں احمد بن سعید ہمدانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“