❮
❯
حدیث نمبر: 6438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا فِي حَلْقَةٍ فِيهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ ، فَجَاءَنَا رَجُلٌ ، فَقَامَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : أَجِيبُوا فُلَانًا ، أَجِيبُوا فُلَانًا ، فَكَرِهَهَا الْقَوْمُ كَرَاهِيَةً شَدِيدَةً ، وَنَكَّسَ ابْنُ عُمَرَ رَأْسَهُ ، فَرَفَعَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِينَا ، اعْفِنَا اعْفِنَا ، فَرَفَعَ ابْنُ عُمَرَ رَأْسَهُ ، وَقَالَ : قُومُوا بِنَا ، لَيْسَ فِيهَا عَافِيَةٌ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ I " .
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک حلقے میں بیٹھے ہوئے تھے جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور عبید بن عمیر رحمہ اللہ موجود تھے، تو ہمارے پاس ایک شخص آیا اور وہ ہمارے سامنے کھڑا ہو کر کہنے لگا: ”فلاں کی دعوت قبول کریں، فلاں کی دعوت قبول کریں“، تو لوگوں نے اسے سخت ناپسند کیا اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر جھکا لیا، پھر عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: ”اے ہمارے بھتیجے! ہمیں معاف رکھو، ہمیں معاف رکھو“، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”ہمارے ساتھ اٹھ کر چلو، اس معاملے میں کوئی معافی نہیں ہے، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ» ”جسے دعوت دی جائے اور وہ اسے قبول نہ کرے تو یقیناً اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عون سے اس حدیث کو صرف ابن مبارک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ حسین بن حسن مروزی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6438
درجۂ حدیث محدثین: الصواب موقوف
تخریج حدیث «قال الدارقطني: والصحيح من الإسناد الموقوف «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 373»»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3741، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13543، 14659، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5359، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7938»