المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ بِلَالٍ الْأَنْدَلُسِيُّ ، ثَنَا حَرْمَلَةُ وَأَبُو مُصْعَبٍ ، قَالَا : ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ مُتَطَوِّعَتَيْنِ ، فَأُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ فَاشْتَهَيْنَاهَا ، فَأَكَلْنَاهَا ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَبَدَرَتْنِي حَفْصَةُ ، فَكَانَتْ بِنْتَ أَبِيهَا ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : لَا عَلَيْكُمَا ، صُومَا يَوْمًا مَكَانَهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نفل روزہ رکھے ہوئے تھیں کہ ہمیں ایک ہدیہ دیا گیا، ہمیں اس کی رغبت ہوئی تو ہم نے اسے کھا لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا مجھ سے پہل کر گئیں، وہ اپنے والد کی بیٹی تھیں (یعنی انہی جیسی جرات مند تھیں)، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں پر کوئی حرج نہیں، اس کے بدلے کسی اور دن روزہ رکھ لینا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابنِ وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“