المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6416
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبِي ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَبَايَعُوا التَّمْرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ ، وَلَا تَبَايَعُوا الذَّهَبَ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کھجور کی اس وقت تک خرید و فروخت نہ کرو جب تک کہ اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے، اور سونے کی سونے کے عوض بیع نہ کرو مگر برابر برابر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ابی انیسہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے اسے نقل کرنے میں موسیٰ بن اعین رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“