❮
❯
حدیث نمبر: 6412
وَبِهِ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ، فَأَسْقَطَ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ أُبَيُّ : يَا رَسُولَ اللهِ أَنُسِخَتْ آيَةُ كَذَا وَكَذَا ؟ قَالَ : I " لَا I " ، قَالَ : فَإِنَّكَ لَمْ تَقْرَأْهَا ، قَالَ : I " أَفَلَا لَقَّنْتَهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک روز رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی تو (دورانِ تلاوت) قرآنِ کریم کی ایک سورت آپ ﷺ سے رہ گئی۔ جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا فلاں فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ انہوں نے عرض کی: (میں نے یہ اس لیے پوچھا) کیونکہ آپ ﷺ نے اسے تلاوت نہیں فرمایا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں سلیمان بن ارقم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6412
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف سليمان بن أرقم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه سليمان بن أرقم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 69»»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1647، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1229، 1230، 1231، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1492، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21529»