❮
❯
حدیث نمبر: 6388
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : اشْتَرَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَعْرَابِيٍّ - حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ - حِمْلَ قَرْضٍ ، أَوْ حِمْلَ خَبَطٍ ، فَلَمَّا أَوْجَبَ لَهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " اخْتَرْ ، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ يَوْمًا ، عَمْرَكَ اللهُ ، مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : I " مِنْ قُرَيْشٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَمُوسَى بْنُ أَعْيَنَ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم ﷺ نے ایک دیہاتی سے — میرا خیال ہے کہ انہوں نے فرمایا: اس کا تعلق بنی عامر بن صعصعہ سے تھا — «قَرَظ» (چمڑا رنگنے والے پتوں) یا «خَبَط» (درخت کے جھڑے ہوئے پتوں) کا ایک بوجھ خریدا؛ پھر جب سودا پکا ہو گیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: «اخْتَرْ» ”(سودا برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار کر لو۔“ اس دیہاتی نے کہا: میں نے آج کے دن جیسا معاملہ کبھی نہیں دیکھا، اللہ آپ کی عمر دراز کرے، آپ کس قبیلے سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «مِنْ قُرَيْشٍ» ”میں قریش سے ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ سے اسے صرف لیث بن سعد رحمہ اللہ اور موسیٰ بن اعین رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6388
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2318، 2319، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1249، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2184، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10555، 10554، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2867، 2868، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5290، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3552، 9066»