المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6382
وَبِهِ ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ مُسْتَقِيمٌ أَمْرُهَا ظَاهِرٌ عَلَى عَدُوِّهَا ، حَتَّى يَمْضِيَ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ I " ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ أَتَتْهُ قُرَيْشٌ ، فَقَالُوا : ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا ؟ قَالَ : I " ثُمَّ يَكُونُ الْهَرْجُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کا معاملہ ہمیشہ مستحکم رہے گا اور یہ اپنے دشمن پر غالب رہے گی، یہاں تک کہ ان میں سے بارہ خلیفہ گزر جائیں، وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“ پھر جب آپ ﷺ اپنے گھر تشریف لائے تو قریش کے لوگ آپ ﷺ کے پاس آئے اور دریافت کیا: ”پھر اس کے بعد کیا ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ہرج (قتل و غارت گری) ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسود بن سعید رحمہ اللہ سے صرف زیاد بن خیثمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور زیاد رحمہ اللہ سے اسے صرف زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“