المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6376
وَبِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ ، فَقِيلَ لَهَا : إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُسَافِرُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ I " قَالَتْ عَمْرَةُ : فَالْتَفَتَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ فَقَالَتْ : I " مَا كُلُّكُنَّ لَهَا مَحْرَمٌ .
ترجمہ
امام ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمرہ رحمہا اللہ نے انہیں بتایا کہ وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں موجود تھیں کہ ان سے عرض کیا گیا: ”سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے خبر دیتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ تین دن کی مسافت کا سفر کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ کوئی محرم ہو۔“ “
عمرہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ (یہ سن کر) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے پاس تو محرم میسر نہیں ہوتا۔“