المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبِي ، نَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا رَأَتْ فِي الْمَنَامِ ، أَنَّهُ سَقَطَ فِي حُجْرَتِهَا ثَلَاثَةُ أَقْمَارٍ ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِأَبِي بَكْرٍ ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَدُفِنَ فِي بَيْتِهَا ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : I " هَذَا خَيْرُ أَقْمَارِكِ I " .
ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے خواب میں دیکھا کہ ان کے حجرے میں تین چاند گرے ہیں، انہوں نے اس کا تذکرہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کیا۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی اور آپ ﷺ کو ان کے گھر میں دفن کیا گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ تمہارے ان چاندوں میں سے سب سے بہتر ہیں۔“