المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6371
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو يُخْبِرُ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ سُكْرًا مَرَّةً وَاحِدَةً ، فَكَأَنَّمَا كَانَتْ لَهُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا فَسُلِبَهَا ، وَمَنْ سَكِرَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ I " قِيلَ ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے نشے کی حالت میں ایک مرتبہ نماز چھوڑ دی، تو گویا اس کے پاس پوری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب تھا اور پھر وہ اس سے چھین لیا گیا، اور جو شخص چار مرتبہ نشے میں دھت ہوا، تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ اسے «طِينَةِ الْخَبَالِ» پلائے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! «طِينَةِ الْخَبَالِ» کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جہنم کا نچوڑ (پیپ اور پسینہ وغیرہ) ہے۔“