المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6350
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ بَانَكَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَةَ تُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : كَانَ إِسَافٌ وَنَائِلَةُ رَجُلًا وَامْرَأَةً ، فَمَسَخَهُمَا اللهُ حَجَرَيْنِ ، فَكَانَا بِمَكَّةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اساف اور نائلہ ایک مرد اور ایک عورت تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو مسخ کر کے دو پتھر بنا دیا، چنانچہ وہ مکہ میں (موجود) تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرہ رحمہ اللہ سے سعید بن مسلم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور خالد بن یزید العمری رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“