المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عَيَّادٍ الْأَنْصَارِيَّةَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي رَمَضَانَ ، فَقَالَ : قَدْ قُمْتُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ ، وَأَنَا أَعْلَمُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْآوَاخِرِ ، لَيْلَةَ الْوِتْرِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ I " .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں منبر پر قیام فرمایا اور لوگوں کو خطبہ دیا، پس آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اس منبر پر اس حال میں کھڑا ہوا ہوں کہ میں لیلۃ القدر (کے وقت) کو جانتا ہوں، پس تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سلیمان بن بلال رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“