المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6327
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کھجوروں کو ان کے پکنے کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرماتے تھے، اور آپ ﷺ نے «مزابنہ» سے بھی منع فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو زہری رحمہ اللہ سے یونس رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی یونس رحمہ اللہ سے شبیب بن سعید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے؛ ان دونوں روایات کے ساتھ احمد بن شبیب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“