المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 629
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلَيْحَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ .
عَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ ، فَقَالَ : إِيَّاكُمْ وَالْخِيَانَةَ ، فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ ، فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحُّ ، فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ ، حَتَّى سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ ، وَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ I " .
لَا يُرْوَى عَنِ الْهِرْمَاسِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم خیانت سے بچو کیونکہ یہ بہت بری باطنی خصلت ہے، اور تم ظلم سے بچو کیونکہ وہ قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہوگا، اور تم حرص و بخل سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو حرص و بخل ہی نے ہلاک کیا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے خون بہائے اور اپنے رشتہ ناتے توڑ ڈالے۔“ “
سیدنا ہرماس رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں احمد بن نصر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔