المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي رِشْدِينَ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ ، أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا سَمِعَتْ أَحَدًا ، يَقْرَأُ : وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا قَالَتْ : صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِالْمُرْسَلَاتِ ، ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ لَنَا عِشَاءً حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي رِشْدِينَ وَهُوَ كُرَيْبٌ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ I " .
I " وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ الْفَضْلِ .
سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ جب کسی کو ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ پڑھتے ہوئے سنتیں تو فرماتیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مغرب کی نماز میں «الْمُرْسَلَاتِ» کی تلاوت فرمائی تھی، پھر آپ ﷺ نے وفات پانے تک ہمیں عشا کی نماز نہیں پڑھائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابورشدین رحمہ اللہ (جو کہ کریب ہیں) سے، صرف اسامہ بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
جبکہ دیگر راویوں نے اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبید اللہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے اپنی والدہ سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“