المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6247
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى صَبِيًّا قَدْ عُلِّقَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : عَلَامَ تُعَلِّقُونَ بِصِبْيَانِكُمْ ، عَلَيْكُمْ بِالْقُسْطِ ، يُذَابُ بِالْمَاءِ ، ثُمَّ يُسْعَطُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک بچے کو دیکھا جس پر (بطورِ تعویذ کوئی چیز) لٹکائی گئی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے بچوں پر (یہ سب) کیوں لٹکاتے ہو؟ تم قسط کا استعمال کیا کرو، اسے پانی میں حل کیا جائے، پھر (بطورِ سعوط) ناک میں ڈالا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے صرف عبدالعزیز الدراوردی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور جابر رضی اللہ عنہما کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“