المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَظْهَرُ الْإِسْلَامُ حَتَّى يَخْتَلِفَ التُّجَّارُ فِي الْبَحْرِ ، وَحَتَّى تَخُوضَ الْخَيْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ ، ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ ، يَقُولُونَ : مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا ؟ مَنْ أَفْقَهُ مِنَّا ؟ مَنْ أَعْلَمُ مِنَّا ؟ I " ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ : I " هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ ؟ I " قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : I " أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، فَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I " .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام غالب آ جائے گا یہاں تک کہ تاجر سمندروں میں (تجارت کی غرض سے) آمد و رفت کریں گے اور گھوڑے اللہ کی راہ میں (سمندروں اور میدانوں میں) اتریں گے، پھر ایسے لوگ ظاہر ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے: ’ہم سے بڑھ کر کون قاری ہے؟ ہم سے بڑا فقیہ کون ہے؟ ہم سے زیادہ صاحبِ علم کون ہے؟‘“ پھر آپ ﷺ نے اپنے صحابہ سے دریافت فرمایا: ”کیا ان لوگوں میں کوئی بھلائی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ لوگ تم ہی میں سے یعنی اسی امت سے ہوں گے اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن زید بن اسلم سے صرف خالد بن یزید العمری نے روایت کیا ہے۔“