المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَابَسِيرِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ ، قَالَ : ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ خَلَّادٍ الصَّفَّارِ ، عَنِ الْحَكَمِ النَّصْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كَلِمَتَانِ حَفِظْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَحْفَظُوهُمَا : مَا عَاقَبَ اللهُ عَلَى ذَنْبٍ فِي الدُّنْيَا فَاللهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عُقُوبَتَهُ ، وَمَا عَفَا اللهُ عَنْ ذَنْبٍ فِي الدُّنْيَا فَاللهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ عَفَا عَنْهُ ، وَسِتْرُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الْجِنِّ : بِسْمِ اللهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ إِلَّا الْحَكَمُ النَّصْرِيُّ ، وَيُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ النَّصْرِيِّ إِلَّا خَلَّادٌ الصَّفَّارُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ الْحَجَّاجُ الْأَعْوَرُ I " .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دو باتیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے یاد کی ہیں اور میری خواہش ہے کہ تم بھی انہیں یاد رکھو: اللہ تعالیٰ جس گناہ پر دنیا میں سزا دے دے تو اللہ اس سے کہیں زیادہ عادل ہے کہ اپنی سزا کو دوبارہ دے، اور جس گناہ کو اللہ دنیا میں معاف فرما دے تو اللہ اس سے کہیں زیادہ کریم ہے کہ جو چیز معاف کر چکا اس کی طرف پلٹ آئے۔ اور تمہارے اور جنات کے درمیان پردہ یہ ہے کہ (بوقتِ ضرورت) «بِسْمِ اللهِ» کہہ لیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سبیعی سے حکم نصری اور یونس بن ابی اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حکم نصری سے خلاد صفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حکم بن بشیر بن سلیمان منفرد ہیں، اور یونس بن ابی اسحاق سے روایت کرنے میں حجاج اعور منفرد ہیں۔“