المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6199
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : أَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ الشِّيرَازِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَعَالَهُنَّ ، وَآوَاهُنَّ ، وَكَفَّهُنَّ ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ ، قُلْنَا : وَثِنْتَيْنِ ؟ قَالَ : I " وَثِنْتَيْنِ I " ، قُلْنَا : وَوَاحِدَةً ؟ قَالَ : I " وَوَاحِدَةً .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی کفالت کرے، انہیں ٹھکانا دے اور انہیں (برائی سے) روکے رکھے، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ ہم نے عرض کیا: ”اور اگر دو ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو ہوں تب بھی۔“ ہم نے عرض کیا: ”اور اگر ایک ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک ہو تب بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عبید بن عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن جبلہ منفرد ہیں۔“