المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي بِخَطِّهِ : عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنَ بَالَ عَلَى بَطْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَهَبُوا لِيَأْخُذُوهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُزْرِمُوا ابْنِي ، أَوْ : لَا تَسْتَعْجِلُوهُ ، فَتَرَكُوهُ حَتَّى قَضَى بَوْلَهُ ، فَدَعَا بِمَاءٍ ، فَصَبَّهُ عَلَيْهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ کے پیٹ پر پیشاب کر دیا، لوگ انہیں اٹھانے کے لیے بڑھے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”میرے بیٹے کا پیشاب نہ روکو“ یا فرمایا: ”اسے جلدی میں نہ ڈالو۔“ چنانچہ لوگوں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس نے اپنا پیشاب پورا کر لیا، پھر آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اسے اس (جگہ) پر بہا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“