المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6144
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَوْشَبٍ الرَّحَائِيُّ ، قَالَ : نَا سَلْمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو حُرَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَجِيءُ أَقْوَامٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ ، لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، يَنْتَثِرُونَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ ، يَخْرُجُونَ مِنَ الدِّينِ ، ثُمَّ لَا يَعُودُونَ فِيهِ حَتَّى يَعُودَ السَّهْمُ فِي فُوقِهِ ، التَّسْبِيدُ فِيهِمْ فَاشٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حُرَّةَ إِلَّا سَلْمُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مشرق کی طرف سے کچھ لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے گلے کی ہنسلیوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اسے یوں بکھیر کر پڑھیں گے جیسے ردی کھجوریں بکھیری جاتی ہیں، وہ دین سے نکل جائیں گے پھر اس میں واپس نہیں آئیں گے یہاں تک کہ تیر اپنے سوفار (پچھلے سرے) کی طرف لوٹ آئے، ان میں سر منڈوانے کا رواج عام ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حرہ سے سلم بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“