المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6142
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَشِيدٍ ، قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدَةَ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ أَحْدَاثُ الْأَسْنَانِ ، سُفَهَاءُ الْأَحْلَامِ ، يَقُولُونَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ قَوْلًا ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ ، وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ أَوْ قَتَلُوهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُسْلِمٍ إِلَّا مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَشِيدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آخری زمانے میں کچھ نوجوان نکلیں گے جو کم عمر اور کم عقل ہوں گے، بات تو لوگوں میں سب سے اچھی کریں گے، مگر دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے پار نکل جاتا ہے، یہ مخلوق میں سب سے بدتر لوگ ہیں، اور خوشخبری ہے اس کے لیے جو انہیں قتل کرے یا وہ اسے قتل کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسلم سے مجاعہ بن زبیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن رشید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“