المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6129
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا ، ثُمَّ تَلَا : وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، إِلَّا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی نماز سے سو جائے یا اسے بھول جائے تو جب اسے یاد آئے اسی وقت اسے پڑھ لے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ ”اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن اسحاق سے زیاد بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عمر بن یحییٰ ابلی منفرد ہیں۔“