المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6116
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ لِي عُثْمَانُ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ زَوَّجَنِي ابْنَتَهَ الْأُخْرَى : لَوْ أَنَّ عِنْدِي عَشْرًا لَزَوَّجْتُكَهُنَّ وَاحِدَةً بَعْدَ وَاحِدَةٍ ، فَإِنِّي عَنْكَ لَرَاضٍ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُثْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ بْنُ جَعْفَرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے اپنی دوسری صاحبزادی کا نکاح مجھ سے کیا تو مجھ سے فرمایا: ”اگر میرے پاس دس بیٹیاں ہوتیں تو میں ایک کے بعد ایک ان سب کا نکاح تم سے کر دیتا، کیونکہ میں تم سے راضی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بواسطہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یعقوب بن جعفر منفرد ہیں۔“