المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 61
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ قَالَ : نَا أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يُحَدِّثُ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " قَالَ رَبُّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : يَا ابْنَ آدَمَ ، إِنْ تُعْطِ الْفَضْلَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ ، وَإِنْ تُمْسِكْهُ فَهُوَ شَرٌّ لَكَ ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ، وَلَا يَلُومُ اللهُ عَلَى الْكَفَافِ ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہمارے رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! اگر تو ضرورت سے زائد مال (اللہ کی راہ میں) دے دے تو یہ تیرے لیے بہتر ہے، اور اگر تو اسے روک کر رکھے تو یہ تیرے لیے برا ہے، اور (صدقہ و خیرات کا) آغاز ان سے کر جو تیرے زیرِ کفالت ہیں، اور اللہ تعالیٰ ضرورت کے بقدر مال پاس رکھنے پر ملامت نہیں فرماتا، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“
اسے قاسم رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن العلاء رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔