المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا قَرِينُ بْنُ سَهْلِ بْنِ قَرِينٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّ لِلْكَعْبَةِ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ، وَلَقَدِ اشْتَكَتْ إِلَى اللهِ ، فَقَالَتْ : يَا رَبِّ قَلَّ عُوَّادِي وَقَلَّ زُوَّارِي ، فَأَوْحَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهَا : إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا خُشَّعًا سُجَّدًا ، يَحِنُّونَ إِلَيْكِ كَمَا تَحِنُّ الْحَمَامَةُ إِلَى بَيْضَتِهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ I " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کعبہ کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں، اور اس نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے رب! میری عیادت کرنے والے کم ہو گئے اور مجھ سے ملنے آنے والے بھی کم ہو گئے۔ تو اللہ عزوجل نے اس کی طرف وحی فرمائی: میں ایسے انسان پیدا کرنے والا ہوں جو عاجزی کرنے والے اور سجدے کرنے والے ہوں گے، وہ تیری طرف اس طرح شوق سے کھنچے چلے آئیں گے جیسے کبوتری اپنے انڈے کی طرف کھنچتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ذئب سے سہل بن قرین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“