المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ الْيُحْمِدِيُّ ، قَالَ : ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ عِنْدَ النَّوْمِ ، فَإِنَّهُ يُنْبِتُ الشَّعَرَ ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سوتے وقت اثمد (سرمہ) لگایا کرو، کیونکہ یہ بال اگاتا ہے اور بینائی کو جلا بخشتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے زیاد بن ربیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“