المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6036
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ جَدِّهِ عُثْمَانَ بْنِ الْأَرْقَمِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ : رُدُّوا مَا كَانَ مَعَكُمْ مِنَ الْأَنْفَالِ فَرَفَعَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ بِسَيْفِ بَنِي الْعَائِذِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ ، فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ ، فَقَالَ : هَبْهُ لِي يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مُصْعَبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ بدر کے دن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مالِ غنیمت (انفال) تمہارے پاس ہے اسے واپس کر دو۔“ تو سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بنو عائذ بن مرزبان کی تلوار (لا کر) رکھ دی، سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ نے اسے پہچان لیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ مجھے عطا فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے وہ انہیں عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“