المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، قَالَ : نَا أَبُو حَمْزَةَ الْعَطَّارُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ تَغْلِبَ ، هُوَ رَجُلٌ مِنْ جُوَاثَى مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ ، وَهُوَ الَّذِي قَالَ لَهُ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي أُعْطِي وَأَمْنَعُ ، أَكِلُهُ إِلَى مَا فِي قَلْبِهِ ، مِنْهُمُ ابْنُ تَغْلِبَ .
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَتُقَاتِلُونَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ ، وَآخَرِينَ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْعَطَّارِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ I " .
سیدنا عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ، جو جواثی کے رہنے والے اور قبیلہ عبد القیس سے تھے، وہی ہیں جن سے اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا تھا: ”میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو نہیں دیتا، (جسے نہیں دیتا) اسے اس کے دل میں موجود (ایمان و یقین) کے سپرد کر دیتا ہوں، انھی میں سے ابن تغلب بھی ہیں۔“
انھوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے تم ایسی قوم سے جنگ کرو گے جو بالوں کی جوتیاں پہنتی ہے، اور دوسرے لوگوں سے بھی (لڑو گے) جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھالوں جیسے (چوڑے اور گول) ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حمزہ عطار سے محمد بن عباد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں نصر بن علی منفرد ہیں۔“