المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، هُوَ أَبُو طُوَالَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ فِي يَوْمٍ لَمْ يَضُرَّهُ السُّمُّ ذَلِكَ الْيَوْمِ ، وَمَنْ أَكَلَهُنَّ لَيْلًا لَمْ يَضُرَّهُ السُّمُّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، وَغَيْرُهُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ أَبِي طُوَالَةَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دن کے وقت مدینہ کی عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں کھا لیں، اس دن اسے زہر نقصان نہیں دے گا، اور جس نے رات کو انہیں کھایا اسے (اس رات) زہر نقصان نہیں دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث انس رضی اللہ عنہ سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے، صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اور اس میں محمد بن یحییٰ قطعی منفرد ہیں۔ جبکہ اسے سلیمان بن بلال اور دیگر رواۃ نے عبداللہ بن عبدالرحمن بن معمر ابوطوالہ سے، انہوں نے عامر بن سعد سے، اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا ہے۔“