المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5989
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الصَّبَّاحِ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ أَنْ تَنْتَبِذُوا فِيهَا ، إِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تُحِلُّ شَيْئًا وَلَا تُحَرِّمُهُ ، فَانْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ ، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں (پہلے) برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، (اب جان لو کہ) برتن نہ کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ حرام، لہٰذا جس برتن میں چاہو نبیذ بناؤ، البتہ ہر نشہ آور چیز سے بچو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے عمر بن حبیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“