المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ يُونُسَ الصَّفَّارُ ، قَالَ : نَا وُهَيْبٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ، إِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا ، وَلَا تُكَبِّرُوا حَتَّى يُكَبِّرَ ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَلَا تَرْكَعُوا حَتَّى يَرْكَعَ ، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا : رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّى يَسْجُدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ فَارْفَعُوا ، وَلَا تَرْفَعُوا حَتَّى يَرْفَعَ ، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”امام اسی لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، چنانچہ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، اور اس سے پہلے تکبیر نہ کہو جب تک وہ تکبیر نہ کہہ لے؛ اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور اس سے پہلے رکوع نہ کرو جب تک وہ رکوع نہ کر لے؛ اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی“ کہے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“ کہو؛ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اور اس سے پہلے سجدہ نہ کرو جب تک وہ سجدہ نہ کر لے؛ اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ، اور اس سے پہلے نہ اٹھاؤ جب تک وہ سر نہ اٹھا لے؛ اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“