المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : لَمَّا أَرَادَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُرُوجَ إِلَى الْعِرَاقِ ، قَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : لَا تَخْرُجْ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ I " ، وَإِنَّكَ لَنْ تَنَالَهَا أَنْتَ ، وَلَا أَحَدٌ مِنْ وَلَدِكَ ، فَلَمَّا أَبَى إِلَّا الْخُرُوجَ ، قَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : أَسْتَوْدِعُكَ اللهَ مِنْ مَقْتُولٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَشَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ .
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے عراق روانہ ہونے کا ارادہ کیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: ”آپ وہاں نہ جائیں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ کو دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا گیا تھا تو آپ ﷺ نے آخرت کو منتخب فرما لیا، اور بیشک یہ (دنیاوی اقتدار) نہ تو آپ کو حاصل ہو سکے گا اور نہ ہی آپ کی اولاد میں سے کسی کو۔“ پھر جب انہوں نے (عراق) جانے پر ہی اصرار کیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: «أَسْتَوْدِعُكَ اللهَ مِنْ مَقْتُولٍ» ”میں آپ کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ایک ایسے شخص کے طور پر جو شہید کیا جائے گا۔“
امام شعبی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو یحییٰ بن اسماعیل بن سالم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی یحییٰ بن اسماعیل رحمہ اللہ سے اسے سعید بن سلیمان اور شبابہ بن سوار رحمہما اللہ کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہے۔