❮
❯
حدیث نمبر: 5948
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ ، ثُمَّ جَلَسَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَشْرٌ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ ، ثُمَّ جَلَسَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عِشْرُونَ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ ، ثُمَّ جَلَسَ ، فَقَالَ : ثَلَاثُونَ حَسَنَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا جَعْفَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: ”السلام علیکم“ تو آپ ﷺ نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دس (نیکیاں)۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: ”السلام علیکم و رحمۃ اللہ“ تو آپ ﷺ نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بیس (نیکیاں)۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: ”السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ“ تو آپ ﷺ نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیس نیکیاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف سے جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن کثیر منفرد ہیں، اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5948
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10097، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5195، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2689، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2682، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20267، 20268، والبزار فى «مسنده» برقم: 3588، والطبراني فى «الكبير» برقم: 280»