المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5915
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ : نَا السَّكَنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْوَلِيدِ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ فَرْقَدٍ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَنَابٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ ، فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ عَلَيَّ مِائَةُ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَأَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ : مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا مِنْ شَيْءٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَنَابٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَكَنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب: (عمرو بن مرزوق ) . كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( هشام )ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن جناب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اس موقع پر موجود تھا جب نبی کریم ﷺ نے جیشِ عسرت (غزوۂ تبوک کے لشکر) کے لیے ترغیب دلائی، تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں میرے ذمے پالانوں اور کجاووں سمیت سو اونٹ ہیں۔“ پھر میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے دیکھا اور سنا: ”اس کے بعد عثمان جو بھی عمل کرے، اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبد الرحمن بن جناب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں سکن بن مغیرہ منفرد ہیں۔“