المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ : ثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ ؟ قَالَ : وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ ؟ قَالَ : حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ ، يَمُصُّ الدَّمَ ، وَيَأْكُلُ اللَّحْمَ ، قَالَ : مَا اشْتَكَيْتُ قَطُّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَخْرِجُوهُ عَنِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے (اس سے) فرمایا: ”تمہیں ام ملدم (بخار) کب لاحق ہوا تھا؟“ اس نے کہا: ”ام ملدم کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسی حرارت جو کھال اور ہڈی کے درمیان ہوتی ہے، خون چوس لیتی ہے اور گوشت کھا جاتی ہے۔“ اس نے کہا: ”مجھے تو کبھی کوئی بیماری لاحق نہیں ہوئی۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اہلِ جہنم میں سے کسی آدمی کو دیکھنا چاہے وہ اس شخص کو دیکھ لے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس سے نکال دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو ثابت سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مسلم بن ابراہیم منفرد ہیں۔“